اینکر پرسن عمران ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے سمیع ابراہیم کی طرف سے لگایا گیا الزام اسی طرح دہرایا جس طرح مطیع اللہ جان لوگوں کے ساتھ کرتا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں عمران ریاض نے کہا “مطیع جان پر الزام سمیع ابراہیم صاحب نے لگایا اور میں نےاسے ایسے ہی دہرایا جیسے مطیع لوگوں کے ساتھ کرتا ہے۔ اس الزام کی مذمت کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے ریحام خان کی گندی کتاب اور جاوید لطیف اور قادر پٹیل کے گھٹیا الزامات پر کتنا سیاپا کیا تھا۔ بغض نکالنے کا موقع ملا ہے آج انہیں۔خیال رہے کہ صبح عدالت میں پیشی کے موقع پر سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا تھا کہ اینکر پرسن مطیع اللہ جان کے ساتھ فوجی بیرک میں زیادتی ہوئی تھی۔ اس موقع پر اینکر عمران ریاض بھی موجود تھے جنہوں نے سمیع ابراہیم کے الزام کو دہرایا تو مطیع اللہ جان نے انہیں چیلنج کیا کہ وہ انہیں اپنے پروگرام میں بلائیں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)