رواں سال کے پہلے مہینے بول کو جوائن کرنے والے سمیع ابراہیم اب خیر سے بول میں بطور ایم ڈی اور پریزیڈنٹ کام کرنے لگے ہیں۔۔ وہ اے آر وائی چھوڑ کر بول میں آئے تھے اور یہاں بطور ڈائریکٹر نیوز کرنٹ افیئرز جوائن کیا تھا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم گروپ اس وقت بول میں کافی بھاری چل رہا ہے اور اس سے پہلے شعیب شیخ کے قریب جو لوگ تھے وہ اب دور ہونے لگے ہیں۔۔ بول کا ہر اعلیٰ افسر اپنی لابنگ بناکر کام کررہا ہے۔۔کراچی ہیڈ آفس میں اس کے کافی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔۔ وہ لوگ جو کل تک چہیتے تھے اب خالی کیبنوں میں اپنے ماضی پر سسکتے نظر آتے ہیں اور جو لوگ ان پر بھروسہ کرکے بول آئے تھے وہی انہیں برابھلا کہہ رہے ہوتے ہیں اور وہ بیچارگی کے عالم میں اپنے ماتحتوں کی باتیں سننے پر مجبور ہیں۔۔
Facebook Comments