sami ibrahim ki aboori zamanat manzoor

سمیع ابراہیم نے معافی مانگ لی۔۔

سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے اپنے پروگرام میں چیف جسٹس سے متعلق نامناسب الفاظ کی ادائیگی پرجسٹس آصف کھوسہ اور قوم سے معافی مانگ لی۔کہتے ہیں ان سے غلطی ہوئی اور وہ اس پر چیف جسٹس اور قوم سے معافی مانگتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ ”گزشتہ شب اپنے پروگرام میں معزز چیف جسٹس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک نامناسب لفظ کہاجس پر وہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور قوم سے معافی مانگتے ہیں۔نامناسب لفظ جان بوجھ کر نہیں کہاگیا تھا بلکہ زبان کی لڑکھڑاہٹ اس کی وجہ بنی۔میں تصور میں بھی ان کی توہین کا نہیں سوچ سکتا۔میں معذرت خواہ اور معافی کا طلبگار ہوں“۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں