چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئین پامال اور میڈیا کو دبا دیا گیا ، بغیر وارنٹس گھروں پر چڑھ دوڑنے اور انہیں تباہ و برباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم مطالبہ کرتی ہے صحافیوں سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ دونوں کہاں ہیں۔ صحافی برادری کیوں اس قدر خوفزدہ اور سہمی ہوئی ہے کہ ان دونوں کے 48 گھنٹوں میں عدالت میں پیش کئے جانے کا مطالبہ نہیں کرتی حالانکہ یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ وگرنہ تو اسے اغواء کہا جانا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ یہ فسطائی ہتھکنڈے دراصل میڈیا کا گلا گھونٹنے کی ایک کوشش ہیں تاکہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کیخلاف جاری سفاکانہ کریک ڈاؤن کو (میڈیا بلیک آؤٹ کے ذریعے) قوم کی نگاہوں سے اوجھل رکھا جاسکے۔ ملک میں میڈیا کی آواز کو مکمل طور پر دبا دیا گیا ہے جبکہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں۔
سمیع ابراہیم، عمران ریاض کہاں ہیں؟ عمران خان۔۔
Facebook Comments