سماء میں گریجویٹی اور پراویڈنٹ فنڈ کے خاتمے سمیت نئے سال پہ نئے جاب کنٹریکٹ کی خبر عمران جونئیرڈاٹ کام پہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پہ وائرل ہوگئی، سماءملازمین میں تشویش کی لہر دوڑی تو دوسری جانب حکومتی محکموں نے بھی لیبر لاز کی کھلے عام دھجیاں اڑانے کا سخت نوٹس لے لیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سماء انتظامیہ کو فون پر اعلی سرکاری حکام نے سمجھایا کہ ایسے کسی بھی اقدام کو غیرقانونی تصور کیا جائے گا۔۔ سما کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ خود سماء کے مالک ظفر صدیقی صاحب نے بھی اس فیصلے کو شدید ناپسندکیا اور فوری طور پر فیصلے کی واپسی کی ای میل تمام ملازمین کو کرنے کا حکم دیا جس کے بعد اگلے ہی روز یعنی ہفتے کے دن سماکےورکرز کو فیصلہ واپس لینے کابتادیاگیا۔۔پپو نے سماء کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیاہے اور اسے ورکرز کے مفاد میں قراردیاہے۔۔
Facebook Comments