samaa ka chief cameraman loot gya

سما سے پوری ٹیم اڑان بھرنے کو تیار۔۔

سما کی فروخت اور اس کے ملکیتی حقوق کی تبدیلی کو ابھی جمعہ جمعہ چار دن بھی نہیں ہوئے کہ سما کو زوردار جھٹکادینے کی تیاری کرلی گئی۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ چینل فروخت ہوتے ہی سما کی برسوں پرانی ٹیم فوری اڑان بھرنے پر تلی ہوئی ہے۔ پپو کے مطابق سما کے مارننگ شو کی ٹیم سے لاہور کے ایک چینل کی بات چیت فائنل ہوچکی ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ لاہور کا یہ چینل اپنا مارننگ شو نئے انداز میں نئے چہروں کے ساتھ کراچی سے لانچ کرنا چاہتا ہے جس کے لئے کافی عرصے سے سما کی ٹیم سے بات چیت چل رہی تھی اور رواں ہفتے ہی یہ ڈیل فائنل ہوئی ہے۔۔ پپو نے انکشا ف کیا ہے کہ مارننگ شو ٹیم کے جن ارکان کو لاہور کے چینل سے آفرہوئی ہے اس کے مطابق سما اور لاہوری چینل کی پیشکش  یعنی آفر کردہ پیکیج میں پچاس سے ساٹھ ہزار کا فرق واضح ہے۔۔ پپو نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ مارننگ شو کی ٹیم ڈائریکٹر نیوز اور سما کے سی ای او کے نہایت قریبی لوگ بتائے جاتے ہیں، جس سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ مارننگ شو کی ٹیم  سما کے مستقبل کے حوالے سے تحفظات رکھتی ہے۔۔۔، مارننگ شو کے نئے اینکر کے بارے میں فی الحال کچھ فائنل نہیں ہوسکا۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں