samaa se nikala gaya anchor phir viral

سما سے نکالا گیا اینکر پھر وائرل ہوگیا۔۔۔

سما سے نکالے گئے اینکر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔۔۔ اس بار موصوف کو پروگرام کے دوران ایک دکاندار نے نہ صرف زور دار تھپڑ جڑا بلکہ ٹھیک ٹھاک دھلائی کردی اور شرٹ کے بٹن بھی توڑ دیئے۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو کے مطابق لاہور کے سٹی چینل فورٹی ٹو کے پروگرام آخر کیوں کے اینکر علی عارف کو دوران ریکارڈنگ سمن آباد کے علاقے میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ کے خلاف پروگرام کے دوران ایک دکاندارموصوف کے پے درپے سوالات سے تنگ آکر پہلے زچ ہوا، اینکر سے کہا کہ میری جان چھوڑو اور چلے جاؤ لیکن جب اینکر نے پیچھا نہ چھوڑا تو دکاندار نے پہلے تو زوردار طمانچہ رسید کیا پھر دھلائی کردی۔۔۔۔ وائرل ہونے والی وڈیو کے نیچے سینکڑوں کمنٹس میں اکثریت کی رائے یہ تھی کہ اچھا ہوا، میڈیا کون ہوتا ہے عوام پر اپنی مرضی چلانے والا۔۔۔ واضح رہے کچھ عرصہ پہلے بھی یہی اینکر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے اور عوام نے ان کا نام۔۔۔ دو دانہ ۔۔۔ رکھا تھا ۔۔جس کے بعد موصوف کراچی سے لاہور واپس شفٹ ہوگئے تھے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں