samaa ke workers ko bara jhatka

سما سے برطرفیوں کا سلسلہ جاری۔۔

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں جہاں مہنگائی غربت سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے وہیں غریب آدمی دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے خون پسینہ ایک کررہا ہے۔ میڈیا میں کام کرنے والے ملازمین یا صحافی بھی اس مہنگائی اور بے روزگاری سے متاثر ہو رہے ہیں۔۔۔سماء ٹی وی کے ملازمین ایک بار پھر ڈائریکٹر نیوز  کی پسند نا پسند کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سما لاہور بیورو سے سات افراد کو فارغ کیا جارہا ہے جن میں شوبز رپورٹر، کرائم رپورٹر، نون لیگ بیٹ رپورٹر، سینئر کرائم رپورٹر(ان سب کو ایک مہینے کا ٹائم دیاگیا ہے۔۔ سینئر کامرس رپورٹر، سینئرکاپی ایڈیٹر اور سینئر این ایل ای کو برطرفی کے پروانے تھمادئے گئے ہیں۔۔پپو نے اس امر پر حیرت کا بھی اظہار کیا گیا کہ سما ٹی وی کے نئے مالک عبدالعلیم خان کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ اپنے کارکنوں کے حالات سے بے خبر ہیں۔۔ حالانکہ جب علیم خان ٹیک اوور کررہے تھے تو انہوں نے اپنے ورکرز سے وعدہ کیا تھا کہ کسی کو ملازمت سے نہیں نکالاجائے گا۔۔دریں اثنا لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سینئرنائب صدر سلمان قریشی ، نائب صدرناصرہ عتیق ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز ، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے سماءنیوزچینل سے نوٹس کے بغیرصحافیوں کی برطرفی پر شدید افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصا صحافیوں کا معاشی طورپربرا حال ہے ، انھیں کئی کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی یا ان کی تنخواہوں میں کٹ لگانے کا رجحان ہے جبکہ صحافتی ذمہ داریاں اداکرنے پر انھیں قتل تک کردیاجاتاہے مگر کسی بھی ادار ے کی جانب سے انھیں تحفظ فراہم نہیں کیاجاتا۔ انھوں نے کہاکہ صحافی ملک و قوم کا اثاثہ ہیں جو عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں مگر ان کے ساتھ جس طرح سلوک کیا جاتاہے وہ تمام ملک و قوم کے لئے شرمندگی کا باعث ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ سماءنیوزچینل کی جانب سے صحافیوں کو نوکری سے فارغ کرنا ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ سماءنیوزچینل کی انتظامیہ صحافیوں کا استحصال نہ کرے اور برطرف کئے گئے صحافیوں کو فوری طور پر ڈیوٹی پر بحال کیاجائے ۔علاوہ ازیں پنجاب یونین آف جرنلٹس ورکرز گروپ نے  سما ٹی وی چینل سے متعدد سینئر صحافیوں کی برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں پی یو جے ورکرز کے صدر ضیاء اللہ خان نیازی نے کہا ھے کہ ایک طرف تو سما چینل کی نئی انتظامیہ بہت زیادہ تنخواہوں پر نئے ملازمین کو بھرتی کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف کم تنخواہوں پر کام کرنے والے متعدد سینئر صحافیوں، جنھوں نے اپنی محنت اور تجربے سے ادارے کو عروج تک پہنچایا ان کو برطرف کر دیا گیا ہےجو کہ انتہائی قابل مزمت اقدام ہے ۔۔پی یو جے ورکرزمطالبہ کرتی ھے کہ برطرف کئے گئے  تمام صحافیوں کو بحال کیا جائے ورنہ پی یو جے ورکرز سما چینل کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں