نجی چینل سما پر آفتاب اقبال کا انفوٹینمنٹ پروگرام “خبرہار” بند کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ “خبرہار” میں کانٹینٹ کے حوالے سے پیمرا کی جانب سے اعتراض آیا اور اسے کچھ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد آفتاب اقبال اور چینل انتظامیہ کے درمیان پالیسی کے حوالے سے اختلافات بڑھ گئے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ آفتاب اقبال کھلم کھلا عمران خان اور پی ٹی آئی کواپنے پروگرام میں سپورٹ کرتے تھے جب کہ چینل پالیسی کے مطابق پی ٹی آئی کی مخالفت اور نون لیگ کی حمایت ضروری ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ اب شاید یہ پروگرام سما پر دوبارہ شروع نہ ہوسکے اور اگر دوبارہ شروع بھی ہوا تو اسے چینل کی پالیسی کے مطابق چلنا ہوگا۔۔ جمعرات سے اتوار تک روزانہ رات گیارہ بجے آن ائر ہونے والے اس شو کی ان دنوں پرانے پروگرام دکھائے جارہے ہیں۔۔ آفتاب اقبال ان دنوں شکار پر ہیں اور جلد ہی آفتاب اقبال کینیڈا روانہ ہورہے ہیں۔۔ جب کہ ان کی ٹیم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔۔ خبرہار کے اہم فنکار وحید لالہ نے بھی آفتاب اقبال کو چھوڑ کر سنو ٹی وی جوائن کرلیا ہے۔۔۔