سمانیوز میں ورکرز کی شکایتیں بڑھتی جارہی ہیں۔۔ اکثریت کو نان پروفیشنل رویہ کی شکایت کا سامنا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سما لاہور میں ایسا اہم استعفا سامنے آیا ہے جس نے سماانتظامیہ کو بے نقاب کردیا اور وہاں موجود ماحول کی واضح لفظوں میں نشاندہی کردی ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سما لاہور کے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے ،جس میں کئی اہم معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے۔۔پپو نے استعفے کی جو نقل بھجوائی ہے اس کے مندرجات بغیر کسی ایڈیٹنگ کے کچھ اس طرح سے ہیں کہ ۔۔۔جناب ڈائريکٹر نيوز صاحب سما ٹی وی۔۔گزارش ہے کہ ميں سما ٹي وي ميں تقريبا نو سال سے کام کررہا ہوں ليکن جس قسم کے نان پروفيشنل قسم کے حالات کا سامنا اب ہے ايسا پہلے کبھي نہيں ہوا۔زيادہ تفصيل ميں نہيں جاوں گا کہ اس سے پہلے گزشتہ پندرہ روز ميں کيا ہوتا رہا ليکن تازہ صورتحال ضرور بيان کرنا چاہوں گا ۔ آج لاہور بيورو ميں رکھے گئے نئے ايگزيکٹو پروڈيوسر انوار صاحب نے اسائنمنٹ ايڈيٹرز سے ايک ميٹنگ کي جس ميں جو کہا گيا وہ حرف بحرف اور حلفيہ طور پر لکھ رہا ہوں ” رپورٹرز کي ماں بہن ايک کردو ان کے ساتھ جتني بدتميزي ہوسکتي ہے کرو ايسے يہ کام نہيں کرينگے ۔۔۔ ميں نے منصور احمد اور اويس کي موجودگي ميں انہيں کہا کہ ہماري تربيت ايسي نہيں کي گئي اورہم رپورٹرز کے ساتھ سختی تو کرسکتے ہيں ليکن ان کي ماں بہن ايک نہيں کرسکتے ۔ جس پر انتقامي کارروائي کرتے ہوئے ميري شفٹ تبديل کردي گئي ۔ ايسے حالات ميں جہاں انوار احمد کے اقدامات سے لڑائي جھگڑے کا خطرہ پيدا ہورہا ہے ميں اپني ملازمت جاري نہيں رکھ سکتا ۔ اورسينئر اسائنمنٹ ايڈيٹر کي پوسٹ سے استعفي دے رہا ہوں ۔ کمپني رولز کے مطابق ميرا نوٹس پيريڈ 24 جنوري تک ہے اگر اسے ويو آف کرديا جائے تو ميں مشکور ہوں گا ۔۔سینئراسائنمنٹ ایڈیٹر، لاہور بیورو۔۔۔پپو کے مطابق کچھ دن قبل بھی ڈائریکٹر نیوز نے ایک لیڈی رپورٹر کو اس لئے نکال دیا تھا کہ وہ ماں بننے والی تھی اور میڈیکل گراؤنڈ پر اسے چھٹی پر جانا تھا،ڈاکٹرز کی ہدایت کی روشنی میں پرانے بیورو چیف نے خاتون رپورٹر کو رپورٹنگ سے ڈیسک پر شفٹ کیا تھا
