سما ٹی وی میں اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران ، ایڈیٹوریل ایشورز دیکھنے کے بجائے ان دنوں ورکرز کی چھٹیوں، ویکلی آف پر زیادہ فوکس کررہے ہیں۔۔ پپو کے مطابق عید الفطر پر کراچی سے آنے والے صحافیوں کو چھٹیاں اس شرط پر دی گئی تھیں کہ عیدالاضحیٰ پر چھٹی نہیں ملے گی۔ اور جو عیدالفطر پر ڈیوٹی کرے گا اسے عیدالاضحیٰ پر چھٹی ملے گی۔لوگوں نے خوشی خوشی عیدالفطر پر ڈیوٹی انجام دے دی۔ اب عیدالاضحیٰ پر چھٹیوں کی باری آئی تو افسران چھٹیوں میں کنجوسی کررہے ہیں، ورکرز عید پر جتنی چھٹیاں مانگ رہے ہیں وہ نہیں دی جارہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے معاملے پر یہاں شروع سے ہی مسائل رہے ہیں۔ افسران چھٹیاں ذلیل کرکے دیتے ہیں۔ حالانکہ ادارہ سالانہ 25 چھٹیاں، 10 بیماری کی چھٹیاں دیتا ہے۔ ایک ایک بندے کو چھٹی کیلئے اکثر ذلیل کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ جو منظور نظر ہیں وہ اکثر چھٹیاں کرتے رہتے ہیں۔ورکرز کا کہنا ہے کہ۔ چھٹی لینے سے پہلے اتنا ذلیل کردیا جاتا ہے کہ جب ذلیل کرکے چھٹی ملتی ہے تو گھر جاکر چھٹی کا مزہ ہی خراب ہوجاتا ہے۔اس کے علاوہ اگر سرکاری چھٹی ہو تو اسے ویکلی آف کے ساتھ ملاکر کرنے پر بھی پابندی ہے۔