samaa ka chief cameraman loot gya

سما میں “ہنومان” کا راج۔۔۔

سما کے ورکرز کا کہنا ہے کہ سما میں  چڑیا گھر کے “ہنومان” کا راج اپنے عروج پر ہے۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ہنومان کے بہت سے فیصلوں اور اقدامات کی سما کے مالک علیم خان کو بھنک تک نہیں پڑتی ۔ پپو کا کہنا ہے کہ سما کے مالک عبدالعلیم خان کی  اپنی سیاسی و کاروباری بے پناہ مصروفیات کے باعث ان کے ہر پراجیکٹ کو ان کے نامزد کردہ لوگ دیکھتے ہیں، سما کا سی او او بھی ایسے شخص کو لگایا گیا ہے جو علیم خان کے رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ پارک ویو کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ سما کو بھی ٹائم دیتا ہے، یعنی پارٹ ٹائم سی او او کہہ سکتے ہیں، باقاعدہ سی او او کے علاوہ دو دیگر افراد بھی سما کے معاملات دیکھنے کے لئے رکھے گئے ہیں، جن میں سے ایک صاحب گیارہ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ تو لیتے ہیں لیکن کبھی سما کو ٹائم نہیں دیتے، جب کہ دوسرے صاحب کو دفتر میں چڑیا گھر کے ہنومان کے لقب سے جانا جاتا ہے، پپو کا کہنا ہے کہ موصوف سما کے ہر معاملے میں باقاعدگی سے عمل دخل کرتے رہتے ہیں، چاہے وہ نیوز کے معاملات ہوں، پروگرامنگ یا ڈیجیٹل کے۔۔پپو کے مطابق رمضان شروع ہونے سے ایک روز قبل  سما کے مشہور مزاحیہ پروگرام  ” سپراوور” کے ایگزیکٹیو پرڈیوسر، سینئر پرڈیوسر سمیت ٹیم کے چند لوگوں سے جبری استعفے لے لئے گئے۔ پپو کا کہنا ہے کہ ان استعفوں کا مقصد اس پروگرام کو بند کرنا تھا ، جب کہ اس پروگرام کو دیکھا جاتا ہے اور لوگ پسند بھی کررہے ہیں، اب اس پروگرام کی جگہ جیوکے مشہور پروگرام ہنسنا منع ہے جسے تابش ہاشمی ہوسٹ کررہا ہے، اس کا چربہ تیار کیا جارہا ہے، جس بقول ہنومان جی ، ہوسٹ ان کے بیٹے کا دوست ہے، جسے  لاکھوں  کے پیکیج پر لایا گیا ہے اور جسے ٹک ٹاک کے علاوہ ٹی وی پروگرام کا رتی برابر بھی تجربہ نہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ پروگرام کا نام ۔۔ حد کردی ۔۔ رکھا گیا ہے جسے عید الفطر سے آن ائر کیا جائے گا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔ ہنومان جی کا اگلا ہدف۔۔ بلال قطب کا پروگرام بند کراکے ان کی جگہ دنیا ٹی وی سے معروف اینکر انیق احمد کو لانا ہے، جب کہ سما کے لاہور کے بیورو چیف بھی ہنومان جی کے ہدف میں شامل ہیں۔۔ پپو کا مزید کہنا تھا کہ ہنومان جی ایک سینئر اینکر پرسن کو سما لے کر آئے اور انہیں سما ریسرچ سیل کا ہیڈ بنادیا، المیہ یہ ہے کہ اس ریسرچ سیل میں اینکرپرسن کے علاوہ کوئی اور بندہ نہیں ۔۔مذکورہ سینئر اینکرپرسن ماضی میں جیو اور پبلک نیوز میں انتہائی مقبول پروگرامز کرچکے ہیں ، یہاں انہیں لاکر کھڈے لائن لگادیاگیا ہے۔پپو کے مطابق سما کے مالک عبدالعلیم خان کو سما کے معاملات کا نوٹس لینا ہوگا، کام والے بندے پہلے ہی کراچی سے فارغ کئے جاچکے ہیں، اب مزید جو باقی بچ گئے ہیں انہیں بھی چلتا کرنے کی تیاری ہورہی ہے، سپراوور اس کی تازہ مثال ہے۔سابق سی او او  کو بھی اسی طرح سازش اور علیم خان کے کان بھر کے باہر کیا گیا، جب کہ وہ سی او او اتنا پروفیشنل تھا کہ جب تک سما میں رہا، یہ چینل  کم وسائل کے باوجود ٹاپ فائیو میں آتا رہا اور جیو، اے آروائی، ایکسپریس کا مقابلہ کرتا رہا۔۔ مگر اب بھرپور وسائل کے باوجود ہر گزرتے دن کے ساتھ سما کا معیار گرتا جارہا ہے، جس کے لئے علیم خان صاحب کو ہنگامی اقدامات کرکے ذمہ داریاں پروفیشنلز کو سونپنی ہوگی۔۔اور پرچی سسٹم کا خاتمہ کرنا ہوگا۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں