SAMAA KI KAHANI PAPPU KI ZABANI

سما کی کہانی پپو کی زبانی۔۔۔

سماء ٹی وی میں ایڈوائزر ٹو چیئرمین کے خلاف کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ چینل کو چلانے کے لیے صدر کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب صدر سماء ٹی وی ندیم ملک کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی چینل کے تمام معاملات دیکھے گی۔ اس کمیٹی میں سید طلعت حسین، افتخار احمد، حسن نثار اور ابصار عالم شامل ہیں۔ندیم ملک اگلی منگل کو لاہور ہیڈآفس کا دورہ کریں گے۔۔ وہ اسلام آباد سے زوم پر تمام ہیڈز سے میٹنگ کرچکے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ایڈوائزر ٹو چیئرمین کو فارغ کرنے کے بعد اب ان تمام لوگوں کو بھی چیک کیا جائے گا جو ان کے لائے ہوئے تھے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ چینل انتظامیہ کو ایڈوائزر کے کئی کرپشن کیسز اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے پکے شواہد ملے ہیں۔(جن میں کچھ کی مخبری ماضی میں پپو نے کی تھی اور عمران جونیئر ڈاٹ کام پر شیئربھی کیاگیا تھا)۔۔لاہور ہیڈآفس کے نیوزروم میں یہ مبینہ اطلاعات بھی مٹرگشت کررہی ہیں کہ سابق بیوروچیف کے ساتھ جیسا ایڈوائزر نے کیا تھا ،پہلے اس سے اختیارات لئے،پھر عہدہ لیا پھر فارغ کردیااور سارے گروپوں سے ریموو کیا اسی طرح اب ایڈوائزرٹو چیئرمین کے ساتھ کیا جارہا ہے، جیسی کرنی ویسی بھرنی کے مصداق ایڈوائزر کی کرپشن کے شواہد پر خاموشی سے باقاعدہ انکوائری کی گئی جس کے بعد ایڈوائزر کو فارغ کیاگیا۔۔ ایڈوائزر کا پی اے جو لاہور کے ایک سینئر صحافی کا بیٹا ہے اس سے بھی استعفا لے لیاگیا۔۔ نیوزروم میں یہ چہ مگوئیاں بھی ہورہی ہیں کہ ڈائریکٹر نیوز بھی تبدیل ہوگا کیوں کہ ایڈوائزر ہی انہیں لایاتھا۔۔ لیکن دوسری جانب پیر کے روز سے ڈی این اسلام آباد میں ہیں اور ندیم ملک سے ملاقاتیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔سما کے ڈیجیٹل ہیڈ کے حوالے سے خبریں گرم ہیں کہ ان کی کرسی بھی خطرے میں ہے۔چینل کے اعلیٰ انتظامی افسران کو کچھ معاملات کا پتہ لگا ہے جس کے بعد اب یہ کہاجارہا ہے کہ ڈیجیٹل ہیڈ نے اپنے کام سے لاپراہی برتی ہے، اسے جس کام کے لئے رکھا گیا تھا اس کی جگہ وہ سیلیبریٹیز کے ساتھ فوٹو سیشن کرانے اور انہیں گلدستے پیش کرنے میں مصروف رہا ، جس کی وجہ سے دوہزار تئیس میں ڈیجیٹل پر سما کی جو کمائی تھی وہ دوہزار چوبیس میں کئی گنا گرچکی ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ سما کاڈیجیٹل ہیڈ نے خبریں لگانے کےریٹ بھی مقرر کئے ہوئے ہیں، جس کے لئے ڈیل اس کے فرنٹ مین کرتے ہیں اور وہی ریٹ کنفرم کرنے کے بعد وصولیاں بھی کرتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں