سما نیوز میں ملازمین کو بڑا دھچکا، بونس سے محروم، علیم خان وعدہ وفا نہ کرسکے۔وفاقی وزیر اور معروف بزنس مین عبدالعلیم خان نے سما چینل کو خریدنے کے بعد ہر سال دونوں عیدوں پر بونس دینے کا اعلان کیا تھا،گزشتہ دو سال سے یہ سلسلہ جاری تھا، لیکن اس بار عیدالاضحی پر سما کے ملازمین کو بونس نہیں دیا گیا،ملازمین کی عید بھی کسمپرسی میں گزری، کئی لوگوں کو قربانی کیلئے خریدے ہوئے جانور فروخت کرنے پڑے، تو بہت سوں نے اپنی بکنگ کینسل کروائی، مہنگائی اور غربت کے باعث چینل ملازمین کی اکثریت قرض دار ہے جنہوں نے بونس کے آسرے پر لوگوں کو پیسے لوٹانے کی یقین دہانیاں کروائی ہوئی تھیں، چاند رات تک ملازمین بونس کے انتظار میں دیر رات تک آفس میں رکے رہے، لیکن اعلی حکام کی جانب سے کسی قسم کا کوئی رسپانس نہیں ملا، سما ملازمین کی عید بھی اسی پریش…
Facebook Comments