قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سما نیوز چینل کے اسپورٹس ڈائریکٹر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اوروہ گھرپرقرنطینہ کریں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرکی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ شاہد آفریدی پی سی بی پروٹوکول کے بعد گھرپرقرنطینہ کریں گے۔شاہد آفریدی 7 دن قرنطینہ اورمنفی ٹیسٹ آنے پردوبارہ اسکواڈ میں شامل ہوجائیں گے۔ بائیو سیکیور ببل توڑنے والے شاہد خان آفریدی گزشتہ روزدوبارہ ہوٹل پہنچ گئے تھے۔ کورونا کا شکار ہونے کے بعد شاہدآفریدی کی ابتدائی میچز میں شرکت ناممکن ہوگئی ہے۔

Facebook Comments