samaa ke workers ko bara jhatka

سماکے نئے مالک کے خلاف سازشوں کا آغاز۔۔

سمانیوزمیں تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی۔۔ نئے مالک اور پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے جب سما کو ٹیک اوور کیا تھا تو اعلان کیا تھا کہ کسی کو نہیں نکالا جائے گا۔۔لیکن اب معاملہ اس کے برعکس ہورہا ہے۔۔سما کے تین پروگراموں کو بند کرکے اس کی ٹیموں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، ہفتہ کے روز ایک پروگرام جو کہ لاہور سے ہورہا تھا اس کی ٹیم کو فارغ کردیاگیا۔۔ جب کہ اس کے اینکر کو کسی اور ٹائم سلوٹ میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔۔ اسی طرح مارننگ شو بھی جلد بند کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔۔پپو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت سما کو پرانی انتظامیہ ہی چلارہی ہے اور پاپولر پروگرامز بند کرنے کے فیصلے بھی اسی کے ہیں۔پپو نے سوال اٹھایاہے کہ کیا سما میں جب نئی انتظامیہ آئے گی تو اسے ایسا چینل حوالے کیا جائے گا جس کی کوئی ریٹنگ نہیں، جس کا کوئی پروگرام نہ دیکھا جارہا ہو؟؟ پپو کا کہنا ہے کہ سما کے نئے مالک کو اس معاملے کا نوٹس لینا ہوگا کہ  جب کسی ورکرکو نہ نکالنے کے احکامات دیئے گئے ہیں تو پھر سما کے مشہور پروگرام کیوں بند کئے جارہے ہیں اور کس کے حکم سے ان پروگرامز کی ٹیموں کو فارغ کیا جارہا ہے؟؟ پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ سما میں ایک اور اینکر کی انٹری ہوگئی ہے، جی این این سے عمران ریاض خان جلد سمافیملی کا حصہ بننے والے ہیں۔ پپوکے مطابق عمران خان دسمبرکے پہلے ہفتے میں سما جوائن کریں گے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں