سما میں اچانک ورکرز پر بجلی گرادی گئی۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ابھی سما ٹی وی کو کراچی سے لاہور شفٹ ہوئے ایک ماہ بھی نہیں ہوا کہ سما انتظامیہ نے اپنے رنگ دکھانے شروع کردیئے ہیں۔ پپو کے مطابق سما ٹی وی میں جو لوگ فیول کے اہل تھے اور جنہیں فیول دیا جارہا تھا، اسے اچانک بغیر کوئی وجہ بتائے آدھا کردیا گیا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ جنہیں چھتیس لیٹر پیٹرول دیا جاتا تھا انہیں اب اٹھارہ لیٹر پٹرول دیا جائے گا۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور شفٹ ہونے والے ورکرز کو فی کس بیس ہزار روپے رہائشی الاؤنس بھی دیا جارہا ہے جو سما انتظامیہ کو یہ بری طرح کھٹک رہا ہے، مبینہ اطلاعات ہیں کہ چھانٹیوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔۔پٹرول الاؤنس کی مد میں کٹوتی کا سما کے چیئرمین عبدالعلیم خان کو اس معاملے کا نوٹس لینا ہوگا کیوں کہ ان کی سیاسی جماعت کا منشور یہی ہے کہ وہ برسراقتدار آکر پٹرول آدھی قیمت پر دے گی۔
سما کے ملازمین پر بجلی گرادی گئی۔۔
Facebook Comments