انسداد بدعنوانی فورس نے علیم خان پر جعل سازی اور دھوکہ دہی سے سرکاری زمین فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج لیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما علیم خان پر سرکاری زمین دھوکے سے فروخت کرنے کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ محکمہ مال / و ایل ڈے اے اور محکمہ انہار کے افسران کے ساتھ ملی بھگت کرکے سرکاری زمین بیچنے پر درج ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان نے سرکاری اراضی ویژن ڈویلپر کمپنی کے مالک ہونے کی حیثیت سے جعلی لیٹرز کے ذریعے لوگوں کو فروخت کی تھی۔اینٹی کرپشن نے علیم خان کی کمپنی کے دیگر حصے داران کو بھی مقدمے میں ملزم قرار دیا گیا ہے، مقدمے میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے شفقت نیاز بھی شریک جرم ہیں۔ذرائع کے مطابق پارک ویو سٹی / ویژن ڈویلپرز تا حال منظور شدہ نہیں ہے جعل سازی سے زمین فروخت کی جارہی ہے، اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے گرفتاری کےلیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، جلد ہی مجرموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
سما کے مالک پرجعلسازی،دھوکادہی کا مقدمہ درج۔۔
Facebook Comments