samaa ka chief cameraman loot gya

سما کے مالک جبری برطرفیوں کا نوٹس لیں، کے یوجے دستور گروپ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے سماء نیوز ٹی وی چینل میں نئے مالک اور نئے ڈائریکٹر نیوز کے آنے کے بعد سے سینئر صحافیوں کے معاشی قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں وزرات اطلاعات و نشریات سے مطالبہ کیا ہے کہ سماء نیوز ٹی وی چینل میں سینئر صحافیوں کے معاشی قتل عام کو فی الفور رکوائے اور اس کا نوٹس لے۔۔دستور گروپ کے چیئرمین ناصر محمود سینئر ڈپٹی چیئرمین زبیر ابراہیم ڈپٹی چیئرمین طارق اسلم اور محمد عارف خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئے مالک اور نئے ڈائریکٹر نیوز من پسند صحافیوں کی ٹیم لانے کے لئیے سماء نیوز ٹی وی چینل میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے کام کرنے والے سینئر صحافیوں کو  جبری برطرف کر رہے ہیں اور ان سے زبردستی استعفے لے کر ان کا معاشی قتل عام کر رہے ہیں۔۔دستور گروپ نے سماء نیوز ٹی وی چینل میں معاشی قتل عام کی باعث سماء اسلام آباد کی خاتون رپورٹر کو شدید ذہنی دباؤ کی باعث ہونے والے برین اسٹروک پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اپنے بیان میں کہا ہے بلاجواز جبری برطرفیوں اور معاشی قتل عام کی وجہ سے اگر کسی صحافی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوا تو اسکی ذمہ دار حکومت ، سماء نیوز ٹی وی چینل کے مالک اور انتظامیہ ہوں گے۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں