سماء ٹی وی کے اینکرپرسن بیرسٹر احتشام امیر الدین اور پارس جہانزیب “سنو ٹی وی” کو پیارے ہو گئے۔ دوسری جانب پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سما ٹی وی کے ہیڈآفس کی کراچی سے لاہور منتقلی (جو دسمبر میں ہونے جارہی ہے، جس کی خبر ہم عمران جونیئر ڈاٹ کام پر دے چکے ہیں) کے معاملے پرشفٹنگ کے مرحلے پر پروگرامنگ سے اکیس لوگوں کو فارغ کیا جارہا ہے، جنہیں تیس ستمبر تک کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔۔پپو کے مطابق سما کے دو بڑے اس وقت ایک پیج پر نہیں ہیں۔۔ ورکرز انہیں سفید ہاتھی قرار دے رہے ہیں۔۔پپو کے مطابق دو بڑوں میں سے ایک بڑا اس وقت علیم خان صاحب کا فیوریٹ چل رہا ہے،وہ کراچی میں ورکرز کو کہتا ہے کہ ،خان صاحب تو کہتے ہیں کہ سوئیپر کو لاہور لے چلو،ہم سب کو رہائش دیں گے۔۔ لیکن دوسرا بڑا بالکل مخالف سمت میں چل رہا ہے ، اس کا ورکرز کو کہنا ہے کہ ۔۔بھائی مت جائیں، ایک شہر سے دوسرے شہر جانا کوئی آسان نہیں ہوتا، گزارہ مشکل ہوجاتا ہے،بہت سارے مسائل کا سامنا ہوتا ہے،آپ لوگ لاہور میں زیادہ دن تک چل نہیں پائیں گے بلکہ آپ کو نکال دیا جائے گا۔۔پپو کے مطابق ان دو بڑوں کی لڑائی سے ورکرز شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور فیصلہ نہیں کرپارہے کہ کون ٹھیک ہے اور کس کی بات پر عمل کیا جائے؟ دریں اثنا دنیا نیوز کو بھی جھٹکا لگا ہے۔۔ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید اور سینئر صحافی اور دنیا نیوزکے ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نے بھی سنو ٹی وی جوائن کرلیا ہے۔۔