سما میں جیسے جیسے ہیڈآفس کراچی سے لاہور شفٹ کئے جانے کے دن قریب آرہے ہیں، نیوزروم میں بھی بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔۔ پپو کے مطابق سما کے کنٹرولر نیوز نے استعفا دے دیا۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ان کی جگہ آج نیوز سے مستعفی ہونے والے کنٹرولر نیوز لیں گے،جو ڈائریکٹر نیوز سما کے پرانے بااعتماد ساتھی ہیں اور نیوز ون میں بھی ایک عرصے تک حافظ طارق کے زیرسایہ کنٹرولر نیوز رہے ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سماء میں اب بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے فرحان ملک دور میں بڑی بڑی پوسٹوں پر نوازے گئے افراد کو انکی صلاحیت کے مطابق جاب آفر کی جائے گی بصورت دیگر انہیں بھی کنٹرولر نیوز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے استعفا دینا پڑے گا۔۔ پپو کے مطابق مستعفی کنٹرولر نیوز کو سما کی انتظامیہ نے ہیڈ آف سینٹرل اسائنمنٹ ڈیسک کی آفر کی تھی جوکہ انکی حقیقی پوزیشن بھی تھی لیکن انھوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ دوسری طرف آج ٹی وی کے ڈی این کو بڑا جھٹکا لگ گیا کیونکہ وہ اب تک اتنی مشکلوں سے ایک ہی بندہ رکھنے میں کامیاب ہوئے تھے وہ بھی ایک ہی ہفتہ چل سکا۔
![SAMAA KI KAHANI PAPPU KI ZABANI](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2019/05/Samaa-TV-800x320.png)
سما کے کنٹرولر نیوز نے استعفا دے دیا۔۔
Facebook Comments