معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکاراور سما ٹی وی کے پروگرام حدکردی کے میزبان، مومن ثاقب کو متحدہ عرب امارات کا ’گولڈن ویزا‘ مل گیا۔مومن ثاقب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گولڈن ویزا حاصل کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’باوقار گولڈن ویزا ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔۔اُنہوں نے لکھا کہ’میرا متحدہ عرب امارات کے ساتھ طویل عرصے سے گہرا تعلق ہے۔ مختلف ثقافتوں کا ملاپ اور شناسائی کا امتزاج جو اماراتی ثقافت اور لوگوں کی گرم جوشی میں موجود ہے اس کی وجہ سے ہمیشہ گھر سے دور گھر جیسا ہی محسوس ہوتا ہے۔۔اُنہوں اپنی پوسٹ کے آخر میں اماراتی حکومت اور پاکستانی بلاگر محمد معظم قریشی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Facebook Comments