سما نیوز کا فیصل آباد میں سابق رپورٹر ایک پولیس چھاپے کے دوران رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مدینہ ٹاؤن پولیس نے ایک ہوٹل میں فحاشی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، پولیس کے مطابق چھاپے کی اطلاع ملتے ہی ہوٹل کا مالک فرار ہونےمیں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے مختلف کمرے چیک کرنے پر چھ سے سات جوڑے جن میں سما کا سابق رپورٹر بھی شامل ہے کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے ملزمان کو کپڑے پہننے کی مہلت دی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر نمبر 348/23کے مطابق ملزمان پر زنا حرام کاری کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ سما کےسابق رپورٹر نے سما کی رپورٹنگ سے اکتوبر یا نومبر دوہزار بائیس میں استعفا دے دیا تھا اور سرکاری ملازمت اختیار کرلی تھی۔۔
Facebook Comments