سماء نے حیدرآباد بیورو کے انچارج اور ایک کیمره مین سے جبری استعفی لے لیا انچارج بیورو کے استعفی کے بعد ٹرینی رپورٹر کو انچارج بیورو بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، جسے بہت جلد کراچی طلب کیا جائے گا۔۔سماء کے اس اقدام سے ادارے کی پروفیشنلزم کا پول کھل کر سامنے آگیا ،ایک ٹرینی رپورٹر جسے ابھی تین ماه مشکل سے مکمل ہوئے تھے،جسے عام انتخابات کے موقع پربھرتی کیاگیا تھا،جس کی سفارش بھی انچارج بیورو نے کی تھی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سماء حیدرآباد سے بیورو آفس ختم کرکے صرف ہلکی پھلکی تنخواہ پر ایک رپورٹر اور ایک کیمرہ مین رکھنا چاہتا ہے، پپو کا مزید کہنا تھا کہ جب انچارج بیورو کو ادارے نے ایک رپورٹر اور ایک کیمره سے استعفی لینے کا کہاتو انچارج بیورو نے انکار کرتے ہوئے کہا آپ خود فیصلہ کرلیں کس سے استعفا لینا ہے۔۔جس پر خاتون او ایس آر ہیڈ اپنے روایتی انداز میں بھڑک اٹھی اور انچارج بیورو کو حکم دیا کہ آپ استعفی دے دیں جس پر انچارج بیورو جو پہلے ہی ادارے سے پریشان تھا فوری استعفی دینے کی حامی بھرتے هوئے ٹرینی رپورٹر کی نوکری بچالی۔
سماحیدرآبادبیوروچیف کا جبری استعفا۔۔
Facebook Comments