سندھ ہائی کورٹ نے سما،جیو اورہم نیوز کو جامعہ کراچی کے خلاف خبریں چلانے سے روک دیا۔۔جیو نیوز، سماء ٹی وی، ہم نیوز اور تہماس علی خان کے خلاف اسسٹنٹ پروفیسر کی درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے تمام ٹی وی چینلز کو جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف خبریں چلانے سے روک دیا ۔عدالت نے میڈیا چینلز کو جامعہ کراچی ٹیچر کے خلاف ٹاک شوز کرنے سے بھی روک دیا۔عدالت نے تین پرچوں میں فیل تہماس علی خان کو بھی بیان بازی سے روک دیا ۔عدالت نے جیو نیوز، سماء ٹی وی، ہم نیوز اور تہماس علی خان کو نوٹس بھی جاری کر دیے ۔ ستائیس مئی تک جواب جمع کرانے اورپیمرا کو ٹی وی چینل کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ جسٹس عقیل عباسی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیا میڈیا کو کوئی کنٹرول کرنے والا نہیں۔اس طرح تو میڈیا کسی بھی عزت دار کی پگڑی اچھال دے۔عدالت کا مبینہ لڑکی کے سماء ٹی وی چینل پر انٹرویو پر بھی اظہار تشویش ۔۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مبینہ متاثرہ لڑکی رجسٹرار جامعہ کراچی کے سامنے خود پیش ہوئی،کیا ٹی وی چینل داد رسی کا درست فورم ہے۔ عدالت اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے گی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کون سے ٹی وی چینل نے کیا چلایا، اگلی سماعت پر پروجیکٹر پر چلا کردکھایا جائے۔
سما،جیو اور ہم نیوز جامعہ کراچی پر خبر نہیں چلاسکتے۔عدالت کا حکم۔۔
Facebook Comments