کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے سماء ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے سماء ڈیجیٹل سے وابستہ 6صحافیوں کی برطرفی کو صحافیوں کا معاشی قتل قرار دے دیا۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور اراکین مجلس عاملہ نے سماء ڈیجیٹل سے 6صحافیوں کی اچانک برطرفی کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سےاپیل کی کہ وہ صحافیوں کو بے روزگار کرنے کا نوٹس لیں۔ انہوں کہا کہ ا س وقت ملک بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہے اور ایسی صورت میں صحافیوں کو بے روز گار کرکے ان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سماء انتظامیہ پر واضح کیا کہ اگر برطرف صحافی فوری بحال نہ کئے گئے تو رواں ماہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی ایف ای سی کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ اٹھایا جائے گا۔
سما ڈیجیٹل سے 6 صحافیوں کی برطرفی۔۔
Facebook Comments