سماء ٹی وی ایک بار پھر بازی لے گیا۔۔کچھ روز پہلے برطانیہ میں بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کسی خاتون نے ریحام خان سے بدتمیزی کی ۔۔ سمانے مذکورہ خاتون کو سوشل میڈیا ڈھونڈ نکالنے کا دعوی کیا۔۔ پپو کے مطابق حقیقت میں یہ وہ خاتون نہیں تھی جس نے ریحام کان سے بدتمیزی کی تھی۔۔پپو کے مطابق غلط خبر چلانے پر سوشل میڈیا سے ہاتھ آنے والے خاتون نے سما انتظامیہ سے رابطہ کیا جس پر انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے، ذمہ دار پروڈیوسر اور خاتون کاپی ایڈیٹر کو فارغ کردیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ خاتون کاپی ایڈیٹر پہلے اے آر وائی میں اینکر تھی۔ جبکہ پروڈیوسر اپنی ناتجربہ کاری کے ہاتھوں فائر ہوگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ریحام والے ایشو پر کسی خاتون پر تنقید ہو رہی تھی ، یہ سمجھے کہ یہ وہی خاتون ہے۔ اسکی تصویریں اٹھائیں اور چلا دیا کہ سماء نے اس خاتون کو ڈھونڈ نکالا۔۔ کیونکہ ویڈیو میں ریحام سے الجھنے والی خاتون نظر نہیں آئی کسی کو۔ لیکن جب خبر چلی تو معلوم ہوا کہ وہ خاتون کسی بڑے آدمی کی بیوی ہے اور اس کا ریحام والے ایشو سے کوئی لینا دینا نہیں ۔۔جس پربازی لے جانا گلے پڑگیا۔۔
بلنڈر: سما ایک بار پھر “بازی ” لے گیا۔۔۔
Facebook Comments