سما کے اینکرز کیلئے خوشخبری۔۔۔تنخواہوں میں کٹوتیوں سے مبرا ہوگئے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سما کے اینکرز کی تنخواہ میں کٹوتیاں نہیں کی جائیں گی۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ۔۔۔ پیر کے روز سما ہیڈ آفس میں صرف پپو کے نام کے ہی چرچے رہے، پپو کی دی گئی مخبریاں درست ثابت ہوئیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ۔۔سما نے پیرکے روز اپنے ورکرز سے ایک کاغذ پر استعفا لیا اور اگلے ہی سیکنڈ میں دوسرے کاغذ پر نیوہائرنگ کرلی۔۔ جس میں اپنی شرائط رکھی گئیں۔۔پپو کے مطابق سما نے اسلام آباد آفس سے سترہ ملازمین کو فائر کیا جن میں چار رپورٹرز، تین کیمرہ مین، دو این ایل ای، پروڈیوسرز وغیرہ شامل تھے، جن کے نام پپو نے بتائے ہیں لیکن ہم انہیں اس لئے نہیں دے رہے کہ انہیں اگلی جاب کیلئے پرابلم نہ ہو۔۔ پپو کے مطابق نئے کنٹریکٹ لیٹرز دینے کا سلسلہ کراچی آفس میں رات گئے تک جاری تھا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ فارغ کئے جانے والے ورکرز کی فہرست میں منظور نظر افراد کو بچالیا گیا، پپو نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ اسٹریٹجک پلاننگ نے اپنے رشتہ دار کو تو بچالیا لیکن رفعت اور سعید نامی دو ماتحتوں کے نام فائرنگ لسٹ میں ڈلوادیئے۔۔اسی طرح اور بھی معاملات ہیں۔۔پپو نے یہ بھی بتایا ہے کہ تیس جنوری کو سما کا مارننگ شو آخری ہوگا۔۔
سما کے اینکرز صاف بچ گئے۔۔۔
Facebook Comments