اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے دوسری بار بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے دوسری بار بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ دبئی میں منعقدہ ڈبلیو ایم او کی سالانہ جنرل میٹنگ کے دوسرے روز الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں سلمان اقبال دوسری بار تین سال کے لیے بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیے گئے۔اجلاس کے شرکا نے نومنتخب صد کو کھڑے ہوکر داد دی۔ محمود شیخانی نے نائب صدرکےعہدے پر کامیابی حاصل کی جب کہ شبانہ عبدالرزاق نے گلوبل لیڈیز چیئر کا عہدہ دوبارہ سنبھال لیا۔بعد ازاں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر سلمان اقبال نے عطیات کے لیے ایپ لانچ کر دی۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل بشیر ستار نے ڈبلیو ایم او کی ذمے داریوں اور کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔سلمان اقبال نے ایپ کے افتتاح کے بعد شرکا کو بتایا کہ یہ ایپ ایک پاکستان اور ایک یو اے ای بینک سے جڑی ہوئی ہے۔ جس کے ذریعے لوگ ڈبلیو ایم او کو عطیات دے سکیں گے جب کہ اس ایپ کا لنک تین بھارتی بینکوں سے بھی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ عطیات دینے والوں کو ثواب پوائنٹس ملیں گے۔ سب سے بڑے ڈونر کو کریڈٹ کارڈ ملے گا۔ پاکستانی حکام ڈبلیو ایم او کے ساتھ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی منظوری دے چکی ہے۔ نیشنل سروس یو کے ڈبلیو ایم او کے ذریعے نرسوں کو اپنے ٹریننگ پروگرام میں شامل کرے گی۔اس موقع پر سلمان اقبال نے ہر سال 10 اپریل کو میمن ڈے منانے کا بھی اعلان کیا۔
سلمان اقبال ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے بلامقابلہ صدر منتخب۔۔
Facebook Comments