پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹس نے معروف ٹی وی اینکر اور سینئر صحافی سلیم صافی کو مبینہ طور پر جان کو لاحق خطرات کی شدید مذمت کی ہے۔پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے ایک بیان میں وفاقی حکام پر زور دیا کہ وہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سیاسی طور پر الزام تراشی والی صورتحال میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کرنے والے صحافیوں کو سیاسی جماعت کے کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے، دھمکیاں دی جاتی ہیں اور ہراساں کیا جاتا ہے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments