سلیم صافی نجی ٹی وی جیونیوز پر ” جرگہ “ کے نام سے پروگرام کرتے ہیں ۔ گزشتہ روزجیونیوز نے ان کا پروگرام جرگہ نشر نہیں کیا۔۔ذرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے سربرہ مولانا فضل الرحمان بنوں اور ڈیرہ سے اپنی نشستیں ہار گئے ہیں اور انہوں نے دھاندلی کا الزام عائد کر دیاہے تاہم گزشتہ روز صحافی سلیم صافی کا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نجی ٹی وی پر انٹرویو نشر ہوناتھا جوکہ نہیں کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ سلیم صافی نے اپنے پروگرام میں مولانا فضل الرحمان کا حالیہ عام انتخابات میں نقطہ نظر جاننے کی کوشش کی اور کئی تلخ سوالات بھی کیے تاہم ان کا پروگرام ہی سینسر کر دیا گیا ۔دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آج (اتوار)ان کا جنگ اخبار میں کالم بھی شائع ہونا تھا جو کہ عین موقع پر کینسل کر دیا گیا اور اخبار سے نکال دیا گیا ۔
Facebook Comments