saleem baig ki dobara chairman pemra taenati ki manzoori

سلیم بیگ کی دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری۔۔

وفاقی کابینہ نےسلیم بیگ کی ایک سال کے لیے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کےذریعے دی۔ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کےلیے صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوائی جائے گی۔چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی چار سالہ مدتِ تقرری 28 جون کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے عہدہ خالی تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ معروف صحافی و اینکر انیق ناجی نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے حوالے سے اپنے ایک ویلاگ میں دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سلیم بیگ کی دوبارہ تعیناتی چاہتی ہیں کیوں کہ افواہیں گرم ہیں کہ انہوں نے اس تعیناتی کیلئے بیس سے پچیس کروڑ روپے لئے ہیں۔۔ اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے انیق ناجی کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دے دی۔ جس پر کارروائی جاری ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں