salary par behas kyu ki

سیلری پر بحث کیوں کی؟ کاپی ایڈیٹر نوکری سے برطرف۔۔

سیلری اسٹرکچر پر بیوروچیف سے تکرا ر کرنے والے کاپی ایڈیٹر کو بیک جنبش قلم دستی برطرف کردیاگیا۔۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلن نیوز سے 365 نیوز بننے والے چینل میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ جہاں  ملازمین ابھی تک فروری کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران سیلری بروقت نہ ملنے پر ملازمین سخت پریشان ہیں کیوں کہ ملازمین کو جہاں ایک جانب  رمضان المبارک کے ڈبل اخراجات کا سامنا ہے وہیں اہل خانہ کو عید کی تیاریاں بھی کرانی ہیں، لیکن تنخواہ کا کچھ پتہ نہیں۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ۔ حال ہی میں اسلام آباد بیورو میں بیورو چیف اور ایک کاپی ایڈیٹر کے درمیان اس معاملے پر سخت تکرار ہوئی۔ جس کے بعد بیورو چیف نے کاپی ایڈیٹر کو فی الفور نوکری سے فارغ کروادیا۔  پپو کے مطابق برطرف کاپی ایڈیٹر کو برطرفی لیٹر کے مطابق کچھ اور الزامات لگائے گئے۔ برطرفی لیٹر میں چینل کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ سے کہاگیا ہے کہ۔۔یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ آپ کے رویے اور کام کی عادات نے بار بار دفتر کی کارروائیوں میں خلل ڈالا ہے۔ آپ نے اکثر غیر منظور شدہ چھٹیاں لی ہیں، وقت پر واپس آ کر رپورٹ نہیں کی، اور اپنے رویے کو بہتر بنانے کے لیے متعدد انتباہات کو نظرانداز کیا ہے۔پندرہ مارچ کو آپ کو صبح آٹھ بجے اسائنمنٹ ایڈیٹر کی غیرموجودگی کی وجہ سے ڈیسک ڈیوٹی پر مقرر کیاگیا تھا تاہم آپ نہ تو دفتر پہنچے نہ ہی کسی کوآگا ہ کیا۔ کئی کوششوں کے باوجود دفتر آپ سے رابطہ کرنے میں ناکام رہا۔ یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ آپ نے ایسی غفلت دکھائی ہے، کیونکہ آپ پہلے بھی متعدد مواقع پر دیر سے پہنچے اور اس پر بات کی جانے پر جارحانہ ردعمل ظاہر کیا۔مزید برآں، بار بار ہدایات دینے کے باوجود کہ آپ اہم دنوں پر چھٹی نہ لیں، آپ نے ان ہدایات کو نظرانداز کیا اور کہا کہ ٹیم کو “آپ کے بغیر کام چلانا چاہیے”۔ بیورو چیف نے آپ کو مشورہ دینے کی کئی کوششیں کیں، لیکن کوئی بہتری نہیں آئی۔ اس کے علاوہ، جب آپ کے رویے پر آپ سے بات کی گئی، تو آپ نے غیر پیشہ ورانہ انداز میں جواب دیا اور کہا کہ آپ موجودہ تنخواہ کے ڈھانچے کے تحت کام نہیں کر سکتے۔آپ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی مسلسل نظراندازی اور آپ کے عمل کا دفتر پر منفی اثر دیکھتے ہوئے، 365 نیوز-ٹیلن میڈیا ہاؤس پرائیویٹ لمیٹڈ نے آپ کی ملازمت کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کی آخری واجبات کمپنی کی پالیسی کے مطابق ادا کی جائیں گی۔ آپ کو اپنے حتمی واجبات وصول کرنے سے پہلے کلیئرنس کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔ براہ کرم تمام کمپنی کی جائیدادیں، بشمول آئی ڈی کارڈ، ایکسیس کارڈز اور کسی بھی دفتر کے سامان کو واپس کر دیں۔پپو کا کہنا ہے کہ بیورو میں بائیومیٹرک سسٹم نہیں ہے کہ جس سے پتہ چلے کون کب آرہا ہے اور کب چھٹی کررہا ہے،اس کے علاوہ بھی بیورو ملازمین کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔پپو کے مطابق  فارغ ہونے والا کاپی ایڈیٹر گزشتہ سولہ برس سے اس فیلڈ میں ہے اور مختلف اداروں میں کرنٹ افئیرز اور نیوز ڈیپارٹمنٹ میں سینئر پروڈیوسررہا ہے۔۔۔ چینل ملازمین نے چینل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ٹیلن نیوز کے زمانے میں وقت پر تنخواہ مل جایا کرتی تھی لیکن جب سے یہ چینل معرض وجود میں آیا ہے صرف ایک بار ہی وقت پر تنخواہ ملی ہے ورنہ ہمیشہ تاخیر کا سامنا رہتا ہے۔۔پپو نے چینل کے اسلام آباد بیورو کے حوالے سے مزید اطلاعات بھی دی ہیں، جسے ہم اگلی بار اپنے قارئین تک پہنچائیں گے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں