salary na milne par iphone mulazimeen ka ahtejaaj

سیلری نہ ملنے پرآئی فون ملازمین کا احتجاج،توڑپھوڑ،150 گرفتار۔۔

بھارت میں4 مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف آئی فون کی فیکٹری کے ملازمین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،احتجاج کے دوران مشتعل ملازمین نے فیکٹری کی حدود میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگادی اور اس کے علاوہ دفاتر میں توڑ پھوڑ کی اور شیشے اور دیگر سامان توڑ دیا، انتظامیہ کی جانب سے پولیس طلب کرلی گئی جس نے 150 سے زائد افراد کوگرفتار کرلیا۔خبر ایجنسی کے مطابق بنگلور میں واقع امریکی موبائل برانڈ آئی فون کی فیکٹری کے سیکڑوں ملازمین نے4 ماہ سے تنخواہیں نہ دینے کے باوجود اضافی کام لینے کے خلاف سخت احتجاج کیا اور ہنگامہ آرائی کی۔احتجاج کے دوران مشتعل ملازمین نے فیکٹری کی حدود میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگادی اور اس کے علاوہ دفاتر میں توڑ پھوڑ کی اور شیشے اور دیگر سامان توڑ دیا۔واقعے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے پولیس طلب کرلی گئی جس نے 150 سے زائد افراد کوگرفتار کرلیا۔امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کررہی ہے اور معاملے کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی آڈیٹرز کو بھیجاگیا ہے۔ریاست کرناٹک کے نائب وزیراعلی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ معاملہ بات چیت سے سلجھ جائےگا اور ملازمین کے بقایا جات ادا کرنے کے ساتھ ان کے حقوق کا خیال رکھا جائےگا۔رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں 15 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں جن میں سے اکثر ملازمین افرادی قوت فراہم کرنے والی تھرڈ پارٹی کمپنیوں سے کنٹریکٹ کے ذریعے یہاں کام کررہے ہیں۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں