Salary deduction in Business Recorder also

بزنس ریکارڈر میں بھی تنخواہوں میں کٹوتی۔۔

انگریزی زبان کے معروف اخبار بزنس ریکارڈر نے بھی میڈیا بحران میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ورکرز کی تنخواہوںمیں کٹوتیوں کا اعلان کیا ہے۔۔ اطلاعات کے مطابق بزنس ریکارڈر کے اسلام آباد آفس کو مطلع کیاگیا ہے کہ تنخواہوں میں بیس فیصد کٹوتی کی جارہی ہے۔۔ بزنس ریکارڈر اسلام آباد آفس میں چودہ رپورٹر اور ایک سب ایڈیٹر کام کرتا ہے۔۔خاتون ریزیڈنٹ ایڈیٹرنےانتظامیہ کے فیصلے سےاپنی ٹیم کو آگاہ کردیا ہے۔۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو یہ بھی کہاہے کہ اخبار کو اشتہارات نہیں مل رہے۔۔ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہوسکا کہ ورکرز کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کب سے شروع کی جائیں گی۔۔اس سے پہلے پاکستان کے سب سے پہلے انگریزی اخبار نے بھی اپنے اسٹاف کی تنخواہیں چالیس فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں