Salary Deduction and Downsizing From GEO TV

جیومیں چھانٹیوں،تنخواہ کم کرنے کا اعلان

جیو نیوز نے ملازمین فارغ کرنے اور تنخواہیں کم کرنے کا اعلان کر دیا ۔۔۔جیوکے ڈائریکٹرز کی ملازمین کے نام ای میل میں کہاگیا ہے کہ جیونیوز اور جیو انٹرٹینمنٹ سال دوہزاراٹھارہ میں نمبرون رہے مگر نقصانات میں بھی نمبر ون رہے۔۔اخراجات میں پچاس فیصد اضافہ ہوا لیکن آمدنی میں تیس فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔۔ ان حالات میں سخت فیصلے ضروری ہوگئے تھے۔۔ای میل کے مطابق ایک لاکھ دس ہزار سے زائد تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد جب کہ چار لاکھ سے زائد والوں کی تنخواہوں میں بیس فیصد کٹوتی کی جائے گی، باقی ملازمین کی تنخواہیں نہیں کاٹی جائیں گی۔۔ملازمین کو یہ اطلاع بھی دی گئی ہے کہ اداروں کے مالکان کے گھر اور پراپرٹی بھی بینکوں کے پاس گروی ہے ۔ اربوں روپے کے قرضے ہیں ۔۔۔ ملازمین کو بتایا گیا ہے کہ جنگ گروپ آخری مرحلے میں ملازمین فارغ کرتا ہے ۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں