کراچی کے سٹی چینل کے ٹوئنٹی ون میں سیلری کا بحران اتنی شدت اختیارکرگیا کہ ورکرز دفتر میں زاروقطار رونے پر مجبور ہوگئے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کے ٹوئنٹی ون چینل میں پیسے کا بحران نہ ہونے کے باوجود کارکنان اپنی تنخواہوں کے محتاج ہیں اور مہنگائی کے اس دور میں ان کی زندگی عذاب بن کر رہ گئی ہے۔۔ پپو کے مطابق اکتوبر کی سیلری چھبیس نومبر کو دی گئی تھی جس کے بعد سیلری کا کچھ پتہ نہیں، چینل انتظامیہ نے کارکنان کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ہفتے یعنی اس سال کے اختتام تک سیلری ملنے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ چینل میں کام کرنے والے ورکرز کی حالات یہ ہوگئی ہے کہ وہ اب دفتر میں بیٹھ کر بے اختیار رونے پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن ان کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں۔۔پپو نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سیلری نہ ملنے کے باعث مارننگ شو کی ٹیم ایک ہفتے سے احتجاج پر گھر بیٹھی ہوئی ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ چینل انتظامیہ نے دس لوگوں کو ٹارگٹ بنارکھا ہے۔۔ یہ دس وہ لوگ ہیں جن کی ادارے میں سیلری زیادہ ہے اور بتایاجارہا ہے کہ انہیں کسی نہ کسی بہانے سے نکالنے کی کہانی کی جارہی ہے لیکن ایسا کوئی موقع ہاتھ نہیں آرہا ہے کہ انہیں نکالا جاسکے۔۔ پپو کے مطابق چینل انتظامیہ کے حالات بالکل ٹھیک ہیں لیکن کارکنان کے حالات فقیروں والے ہوگئے ہیں۔۔ اب تو انہیں کوئی ادھار بھی نہیں دے رہا ۔۔