خصوصی رپورٹ۔۔۔
کراچی پریس کلب میں ہفتہ کو سالانہ فیملی فن گالہ کا انعقاد کیا،جس میں ممبران کے ساتھ ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی فیملی فن گالہ میں بچوں کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے، مقابلوں کے اختتام پر بچوں میں میڈل اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی نے فیملی گالا کے نگران حامد الرحمن سمیت دیگر عہدیداروں ثاقب صغیر، رشید میمن، ثاقب قیصر اور کلچرل کمیٹی کے سیکریٹری عبدالوسیع قریشی، اطہر جاوید صوفی، کفیل الدین فیضان، ظفر خان، ایم اشرف، مرزا افتخار بیگ، اختر علی اختر اور دیگر نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے شب وروز محنت کی جس پر پریس کلب کے ممبران کی جانب سے ان افراد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ نے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری رضوان بھٹی کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثنا سالانہ فیملی فن گالا میں فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس، گلوکاروں نے سماں باندھ دیا۔ مزاحیہ فنکاروں کے شگوفوں سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔ پریس کلب کی کلچرل کمیٹی کے تحت ہونے والے میوزیکل پروگرام میں گلوکار ایم افراہیم، محمد علی شہکی، ڈاکٹر ہما میر، عارف انصاری، ظفر رامے، رینا عرفان، امجد رانا، انجمن عرفان، روز میری، گلوکار وہاب خان ودیگر نے بہترین انداز میں فلمی اور قومی نغمات پیش کے۔ گلوکار ایم افراہیم نے خوبصورت ملی نغمہ پیش کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کی پوری گورننگ باڈی اور کلچرل کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ قومی نغمے پر کی جانے والی آتش بازی نے رنگ ونور کی بارش کردی۔ کمپیئر ومزاحیہ اداکار حنیف راجہ، کاشف خان اور آفتاب عالم نے دلچسپ مزاحیہ خاکے سنائے جن پر حاضرین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔ ٹی وی پروگرام کے میزبان علی رضا، اداکار اسلم شیخ، شہزاد رضا اور شرافت علی شاہ، سلیم آفریدی اور انٹرنیشنل پروموٹرز ناصر شیخ، ٹی وی ڈائریکٹر خالد شیخ بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ فنکاروں کو پریس کلب کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ اداکار اسلم شیخ نے کہا کہ بھارت میں پدماشری، ہالی وڈ میں آسکر اور کراچی میں پریس کلب کا ایوارڈ سب سے معتبر تصور کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ ملنا ہمارے لئے اعزاز کا باعث ہے۔ شہزاد رضا نے کہا کہ کراچی پریس کلب سے ہمارا پرانہ رشتہ ہے۔ فلم ساز، ہدایت کارہ اور اداکارہ سنگیتا بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئیں اور کہا کہ کراچی پریس کلب سے وابستہ صحافیوں نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ میوزیکل پروگرام میں پریس کلب کے ممبران کے بچے اور خواتین بھی بھرپور انداز میں محظوظ ہوئیں اور فنکاروں کے ہمراہ بھنگڑے ڈالے۔ گلوکار ڈاکٹر ہما میر اسٹیج سے نیچے اتر کر حاضرین میں پرفارم کرنے پہنچ گئیں۔ ان کی پرفارمنس کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا جبکہ گلوکارہ رینا عرفان کے گیتوں پر بھی بچوں اور بڑوں نے ہلہ گلہ اور رقص کیا۔ حنیف راجہ نے کہا کہ میں پریس کلب کے لئے کوئی غیر نہیں ہوں۔ ہمارا رشتہ بالکل سچااور بے لوث ہے۔ مجھے یہاں آکر پرفارم کرنے میں بہت خوشی ہوتی ہے۔ کاشف خان نے پروگرام میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے پر پریس کلب کے ممبران کی فیملیز کو سراہا اور کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ پریس کلب اب ثقافتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ گلوکار ایم افراہیم نے کہا کہ میں بہت سے مواقع پر پریس کلب آچکا ہوں۔ مجھے یہاں بالکل اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا۔ اس موقع پر پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی نے فیملی گالا کے نگران حامد الرحمن سمیت دیگر عہدیداروں ثاقب صغیر، رشید میمن، ثاقب قیصر اور کلچرل کمیٹی کے سیکریٹری عبدالوسیع قریشی، اطہر جاوید صوفی، کفیل الدین فیضان، ظفر خان، ایم اشرف، مرزا افتخار بیگ اختر علی اختر اور دیگر نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے شب وروز محنت کی جس پر پریس کلب کے ممبران کی جانب سے ان افراد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔(خصوصی رپورٹ)۔۔