mere punjabi lehjay par log mazaq urate the

صلاح الدین ایوبی ہمارا ہیرو نہیں، عفت عمر۔۔

ماڈل و اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ صلاح الدین ایوبی ہمارے ہیرو نہیں ہیں، ترکوں نے ہم پر حملہ کیا۔ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ اگر میں موجودہ حکومت کی خامیاں تلاش کرتی ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے، اگر ایک ادارہ دوسرے ادارے کے کام میں مداخلت نہ کرے تو ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ ہمیں امن، تعلیم اور سائنس کی ضرورت ہے، اگلے 30 سالوں میں ٹیکنالوجی تمام چیزوں پر حاوی ہو جائے گی۔شو میزبان نے پاکستان اور ترکی کے مشترکہ تعاون سے صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والے ڈرامے کے حوالے سے پوچھا تو عفت عمر نے کہا کہ ترکوں نے ہم پر حملہ کیا، ہمیں افسانوی کرداروں کی ضرورت نہیں، ہمیں سائنسدانوں کی کہانیوں کی ضرورت ہے، پاکستان میں ایک بھی سائنسدان نہیں جو پوری دنیا میں مشہور ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ صلاح الدین ایوبی ہمارے ہیرو نہیں ہیں، جب سے ہمارا ملک بنا ہے پاکستانیوں میں اس بات کا رجحان پایا جاتا ہے، ہم اپنے آپ کو برتر سمجھتے ہیں، ہماری تاریخ برصغیر کی ہے، ہمیں اس کی توثیق کرنے کی ضرورت ہے، ہماری تاریخ ترکی کی نہیں ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں