پاکستانی سفارتخانہ یونان کی کوششیں رنگ لے آئیں، سرکاری ٹی وی کی خاتون اینکر مونا خان کو یونان کے حکام نے رہا کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مونا خان کی رہائی کی تصدیق کردی۔پاکستانی سفارت خانہ کی کوششوں کے سبب مونا خان کو یونان کے حکام نے رہا کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مونا خان کی رہائی کی تصدیق کردی۔ مونا خان جیل سے ایتھنز روانہ ہوگئیںترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایتھنز میں مونا خان اپنے بیٹے سے ملاقات کریں گی، مونا خان کو گرفتاری کے بعد کترینی نامی جگہ پر لاک اپ کیا گیا تھا۔ قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کی یونان میں گرفتاری کا معاملہ پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ یونانی حکام سے مونا تک قونصلر رسائی مانگی ہے، یونان میں پاکستانی سفارتخانہ میراتھن رنر کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کررہا ہے اور ان کے رننگ کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ یونانی حکام نے مونا خان تک قونصلر رسائی فراہم کر دی ہے، جس کے بعد پاکستانی سفارت خانے کے حکام جیل پہنچ گئے۔
سرکاری ٹی وی کی خاتون اینکر کو رہائی مل گئی۔۔
Facebook Comments