sajjal or ahad raza ke daluqaat mein dararen

سجل اور احد رضا کے تعلقات میں دارڑیں؟؟؟

اداکارہ سجل علی کی جانب سے اپنے شوہر، معروف اداکار و سٹیج آرٹسٹ احد رضا میر کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تصویر ڈیلیٹ کر دی ہے، سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی کی شاد ی پر احد رضا میر اور اُن کی فیملی کے شرکت نہ کرنے پر سوشل میڈیا سمیت متعدد حلقوں میں سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں۔احد رضا میر اور سجل علی میں علیحدگی سے متعلق اس سے قبل بھی  خبریں خوب گرم رہی ہیں، ایسے میں سجل علی کی جانب سے احد رضا میر کے ساتھ بنائی گئی ایک خوبصورت تصویر اپنی انسٹا سٹوری پر شیئر کرنا دونوں کے مداحوں کے لیے ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوا تھا جبکہ اب سجل علی نے یہ خوشی بھی مداحوں سے چھین لی ہے۔اس وقت اس جوڑی کے مداحوں کی نظریں اِن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لگی ہوئی ہیں کہ کہیں سے ’سب ٹھیک ہے‘ کی خبر مل جائے۔سجل علی نے مداحوں کو یہ خوشخبری دے کر واپس لے لی ہے جبکہ اُن کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر فین پیجز پر اس وقت خوب وائرل ہے۔سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے پہلے اس جوڑی کی یہ تصویر خوشی سے شیئر کی جا رہی تھی جبکہ اب یہ خبر بھی وائرل ہو گئی ہے کہ سجل علی نے احد رضا میر کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر ڈیلیٹ کر دی ہے جس سے اس جوڑی کے مداحوں و فالوورز میں دوبارہ پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں