sajas elecion united panel kamiyab

سجاس الیکشن، یونائیٹڈ پینل کامیاب۔۔

کراچی پریس کلب میں منعقدہ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے انتخابات میں یونائیٹڈ پینل کے تمام امیدوار کامیاب  ہوگئے، انتخابات الیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران کی نگرانی میں ہوئے۔آصف خان، صدر،  شاہد عثمان ساٹی بھاری اکثریت سے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے،محمود ریاض سینئر نائب صدر، مجاہد سولنگی اور عالم زیب نائب صدر، اصغر عظیم جوائنٹ سیکریٹری، جعفر حسین انفارمیشن سیکریٹری اور شاہد انصاری بلامقابلہ سیکریٹری فنانس منتخب ہوئے،مجلس عاملہ کی تمام نشستوں پر یونائیٹڈ پینل کے امیدوار کامیاب  رہے، ان میں زبیر نذیرخان، عمر شاہین، علی حسن،شہزادہ معین الدین، اکبر علی، احسان خان، شاہ زیب بیگ ، جاوید اقبال، کلثوم جہاں، ارشد وہاب، ذیشان حسین اور محسن مہدی  شامل  ہیں۔محترم  امتیاز خان فاران کی نگرانی میں ہونے والے الیکشن کمیٹی میں ان کی معاونت سینئر جرنلسٹس شمس کریو، ناصر حسین، سینئر فوٹو جرنلسٹ ابو الحسن اور امجد قائم خانی نے کی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں