sajal aly ki talaq ki tasdeeq

سجل کی بین الاقوامی فلم ریلیز کیلئے تیار۔۔

اداکارہ سجل علی نے اپنی  بین الاقوامی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ سجل علی عمران خان کی سابق اہلیہ اور ہالی ووڈ پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کررہی ہیں، جس کی ریلیز کا مداحوں کو بےحد انتظار ہے۔جمائمہ اور سجل علی نے سوشل میڈیا پر فلم کی پہلی جھلک جاری کردی ہے، جس میں دیگر بین الاقوامی اداکاروں کے ساتھ اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں۔جمائمہ کی فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وتھ اِٹ‘ 27 جنوری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ دنیا بھر میں اس فلم کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان جَلد متوقع ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جمائما نے فلم ‘’ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ ‘’ کے سیٹ سے سجل کے ساتھ اپنی تصاویرشیئرکیں تھیں جوکہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں