اداکارہ ریشم نے احد رضا میر اور سجل کی شادی ختم ہونے کی تصدیق کر دی۔حال ہی میں ریشم نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔دورانِ گفتگو اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کے جوڑوں میں ہونے والی طلاقوں پر بھی بات کی اور بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کو افسوس ناک قرار دیا۔دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل شادی کی عمر صرف سال، ڈیڑھ سال یا دو سال ہی نظر آتی ہے اس کے بعد شادیاں ٹوٹ رہی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں بھی 7 سے 8 شادیاں ٹوٹیں جن کا مجھے بہت دکھ ہوا ہے، کیونکہ میں اپنے ساتھی فنکاروں سے بہت پیار کرتی ہوں۔ریشم نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے تصدیق کی کہ فنکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی شادی ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سجل کی شادی ٹوٹی تو بہت دکھ ہوا، مجھے اس سے بہت پیار ہے وہ مجھے بہت اچھی لگتی ہے، اس کے ساتھ میں نے کام بھی کیا ہے۔خیال رہے کہ مارچ 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی جوڑی شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک تھی۔مارچ 2022 سے ان کی علیحدگی کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاوّنٹ سے شادی سمیت ایک دوسرے کے ساتھ تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی تھیں۔لیکن اب اداکارہ ریشم نے ان کی علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔
سجل علی کی طلاق کی تصدیق ؟؟
Facebook Comments