اداکارہ اشنا شاہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سجل علی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ “سجل کو میں نے ایسے خوش کبھی نہیں دیکھا جیسے وہ اب ہیں “۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کرنے والی اداکار ہ اشنا شاہ نے انڈسٹری میں اداکاروں کے ساتھ کرنے کے تجربے کو شیئر کیا ۔ اداکارہ اشنا نے سجل علی سے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “سجل علی ایک شاندار اداکار ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے” ۔اداکارہ سجل علی کو پیغام دینے کے سوال پر اشنا شاہ نے کہا کہ “میں سجل علی کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں،سجل آپ ایک سٹار ہیں ایک ملکہ ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اب سمجھ گئی ہیں”۔اداکارہ نے کہا کہ “حال ہی میں میری سجل علی سے بات ہوئی اور ہم نے بہت باتیں کی۔ میرا پہلا ڈرامہ ان کے ساتھ ہی تھا، ہم زیادہ نہیں ملے لیکن میں نے انہیں سب سے زیادہ مطمئن، خوش اور پر اعتماد دیکھا ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ماشااللہ ۔ وہ اپنی زندگی سے بہت خوش ہے اور اتنی اچھی جگہ پر ہیں۔ سجل علی بہت پروفیشنل اداکارہ ہیں۔۔واضح رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ اپنے دوست اور منگیتر حمزہ امین کے ساتھ بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔