معروف اداکارہ سجل جلد ہی تقسیم برصغیر پر بننے والی ویب سیریز میں” مادرِ ملت” فاطمہ جناح کا کردار اداکرتی نظر آئیں گی۔ڈان امیجز کی رپورٹ کے مطابق فلمساز دانیال افضل کی تحریر کردہ اور ہدایتکار ی میں بننے والی یہ ویب سیریز تین سیزنز پر مشتمل ہے اور ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا۔ پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائے گی، جس میں قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے حالات اور جدوجہد آزادی کے مناظر بھی دکھائے جائیں گے۔ہدایتکار دانیال افضل کا کہنا ہے کہ پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کے بچپن اور جوانی کا کردار اداکارہ سندس فرحان ادا کریں گی جب کہ دوسرے سیزن میں سجل علی”مادر ملت”کے روپ میں نظر آئیں گی۔سیریز کے آخری سیزن میں پاکستان بننے اور فاطمہ جناح کی وفات تک کے مناظر دکھائے جائیں گے اور اس میں سامعہ ممتاز “مادر ملت” کا کردار ادا کریں گی۔یاد رہے کہ یہ سیریز ابتدائی طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے البتہ اسے نجی ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیا جا سکتا ہے۔
سجل علی اب ’’مادرملت‘‘ کا کردار کریں گی۔۔
Facebook Comments