شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ورچوئل گفتگو کرتے ہوئے خاتون صحافی آمنہ عیسانی نے دعویٰ کیا کہ میرے خیال میں سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے، مارچ 2020 میں شوبز کی دونوں شخصیات رشتہ ازدواج میں بندھی تھی تاہم حال ہی میں دو سال بعد دونوں کے درمیان علیحدگی دیکھنے میں آئی ۔خاتون صحافی نے دعویٰ کیا کہ سجل کے علاوہ ان کے دیگر ذرائع بھی جوڑی کے درمیان قانونی طور پر علیحدگی کی تصدیق کر چکے ہیں، اس حوالے سے فی الحال کچھ بھی کہنا آسان نہیں ہے کیوں کہ دونوں افراد کے لیے طلاق ایک دردناک تجربہ ہے،میری ہمدردی دونوں کے ساتھ ہے لیکن چونکہ پاکستان میں طلاق کے بعد عورت زیادہ مشکل زندگی گزارتی ہے اس لیے سجل کے ساتھ ہمدردی زیادہ ہے۔خاتون صحافی کے مطابق کیوں کہ شوبز شخصیات کی جانب سے فی الحال علیحدگی پر کوئی بات نہیں کی گئی لہذا علیحدگی کی وجوہات سے متعلق بات نہیں کی جا سکتی۔خیال رہے کہ اس سے قبل سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ جڑا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا تھا ۔ دریں اثنا سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں نے مداحوں کو پریشان کردیا ہے۔مقبول ترین جوڑی کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں، اسی وجہ سے اس وقت پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں احد رضا میر بھی شامل ہیں۔
