saima se shaadi ko 22 saal hogye kabhi jhagra nahi hua

صائمہ سے شادی کو 22 سال ہوگئے کبھی جھگڑا نہیں ہوا،سیدنور۔۔

فلم ساز سید نور کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی رخسانہ نور کو اداکارہ صائمہ سے ان کی دوسری شادی کی خبر اخبار کے ذریعے ہوئی تھی۔ 24 پلس کے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران پیش آنے والے مختلف تنازعات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ پہلی محبت ٹیوشن ٹیچر سے ہوئی تھی، اسی وجہ سے وقت سے پہلے پڑھنے چلا جاتا تھا اور دیر تک بیٹھا رہتا تھا۔فلم ساز نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیچر سے اظہار محبت بھی کردیا تھا، جس پر ٹیچر نے انہیں فلمیں کم دیکھنے کی نصیحت کی۔سید نور کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی بیوی رخسانہ صحافی تھیں۔پہلی بیوی سے پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان کا انٹرویو لینے آئی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس وقت ان سے ملاقات ہوئی وہ ایک کامیاب لکھاری بن چکے تھے۔انہوں نے بتایا کہ انٹرویو شائع ہونے کے بعد لینڈ لائن پر باتوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ چل نکلا، جس کا انجام شادی پر ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی کی وجہ سے انڈسٹری میں سکون سے کام کرسکا۔انہوں نے پہلی بیوی کو دوسری شادی کے حوالے سے چار، پانچ سال بے خبر رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ رخسانہ کو دوسری شادی کا علم ایک اخبار کی خبر سے ہوا۔سید نور نے بتایا کہ صائمہ سے شادی پر میرے بچے بہت غصہ ہوئے تھے، وہ اکثر بدتمیزی بھی کرتے تھے۔تاہم پہلی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی بچے دوسری شادی کے حوالے سے مجھ سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کرتے تو رخسانہ انہیں روکتیں اور سمجھاتیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی بیوی نے کہا جب آپ نے دوسری شادی کر ہی لی ہے تو صائمہ کو اس کا حق دیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلی اہلیہ کی موت کے بعد دوسری اہلیہ نے جس طرح بچوں کو سنبھالا تو اب بچے اس کے دیوانے ہوگئے ہیں اور بےحد عزت بھی کرتے ہیں۔اداکارہ صائمہ سے پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم گھونگھٹ کے دوران ہوئی تھی۔فلم ساز نے بتایا کہ دوسری شادی کو 22 سال ہوگئے میں آج بھی اپنی محبت نبھا رہا ہوں، اس دوران کبھی ہمارا جھگڑا نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ صائمہ کے گھر والوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔انہوں نے دیگر بیویوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کو غلط کام سے روکیں اور شادی کی دوسری شادی کی اجازت دے دیا کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں