sahir lodhi ne bol news join karlia

ساحر لودھی کا شو پلانٹڈ قرار دے دیاگیا۔۔

معروف میزبان ساحر لودھی کے پروگرام کو عوام نے پلانٹڈ اور اسکرپٹڈ قرار دے دیا۔۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس میں نوجوان اور اس کی 3 شادیوں کے حوالے سے مسئلہ پروگرام میں زیر بحث تھا۔اس پروگرام میں ساحر لودھی کی جانب سے تینوں بیویوں، والدہ، نند اور نوجوان فرحان کو مدعو کیا گیا تھا، تاہم نوجوان کی دو بیویوں کی جانب سے شوہر پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا تھا۔پروگرام میں وٹے سٹے کی شادی، چھپ کر شادی کے انجام سے متعلق پیغام دیاجا رہا تھا، تاہم ساحر لودھی نے ایک بیوی لبنیٰ سے پوچھا کہ کیا آپ واقعی نوجوان کو پیسے دے کر دو بیویوں کو طلاق دلوا دیں گی؟جس پر لبنیٰ نے کہا کہ اب دے دوں گی، چاہے مجھے زیور بیچنا پڑے میں اب پیسے دوں گی تاکہ انہیں طلاق دے۔ جس پر ساحر نے کہا کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے ان دونوں کو طلاق دینے کے بعد بھی نوجوان تمہارے ساتھ رہے؟جس پر لبنیٰ کا کہنا تھا کہ اب کچھ بھی ہو جائے میں ان کے ساتھ رہوں گی، آج ان کے والدین کو علم ہو گیا ہے کہ میں ان کی بیوی ہوں، پہلے علم نہیں تھا اس لیے میں خاموش تھی، میرا دل بھی کرتا ہے کہ میں دنیا بھر میں ان کی بیوی کے طور پر جانی جاؤں,مجھے پاگل کر کے رکھ دیا ہے، جس پر بات کاٹتے ہوئے نوجوان نے کہا کہ میں نے لبنیٰ کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ میں وٹے سٹے کے لیے تم سے شادی کروں گا، جس پر لبنیٰ نے بات کاٹتے ہوئے کہا وٹے سٹے کا بولا تھا مگر تیسری شادی کا نہیں، ساتھ ہی نوجوان کو لبنیٰ نے کہا کہ میرا دل کر رہا ہے کہ میں تمہارے منہ پر چپل ماروں۔اسی دوران دوسری اہلیہ نے گلدستہ ہاتھ میں لیے فرحان کی جانب مارنے کو بڑھی، تو فرحان بھی سہم کر کھڑا ہو گیا، جس پر ساحر لودھی نے دوسری اہلیہ کو روکا۔ تاہم اس سب میں سوشل میڈیا صارفین کو یہ محض ایک پلانٹڈ پروگرام معلوم ہو رہا تھا، ایک صارفہ نے لکھا کہ یہ مکمل طور پر پلانٹڈ پروگرام تھا۔جبکہ کچھ صارفین نے اسے اداکاری قرار دیتے ہوئے کامیڈی شو قرار دے دیا ۔جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ شادی کے مسئلے کو ٹی وی شوز میں شو آفر کرنا خاندانی نظام کو تباہ اور برباد کرنا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں