سکھر کے علاقے صالح پٹ کے نوجوان صحافی اجے لالوانی کے قتل کا معاملہ، آئی جی سندھ کی جانب سے مقرر تفتیشی کمیٹی سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ پہنچ گئی، تفتیشی ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور قتل کے مقدمے میں اے ٹی سی کی دفعات شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اجے لالوانی دلیر صحافی تھا قاتل کوئی بھی ہو اور اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو ان سے تھانے پر تفتیش کی جائے گی، قاتل کتنا بھی بااثر ہوگا قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، پولیس اور ڈاکٹروں کی غفلت سامنے آئی تو انہیں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

Facebook Comments